جس کی صرف بہنیں ہوں اور اولاد نہ ہو اس کا حکم
راوی: مسلم بن ابراہیم , شعبہ , ابواسحق , براء بن عازب
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ آخِرُ آيَةٍ نَزَلَتْ فِي الْکَلَالَةِ يَسْتَفْتُونَکَ قُلْ اللَّهُ يُفْتِيکُمْ فِي الْکَلَالَةِ
مسلم بن ابراہیم، شعبہ، ابواسحاق ، حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ کلالہ کے بارے میں جو سب سے آخری آیت نازل ہوئی وہ (يَسْتَفْتُوْنَكَ قُلِ اللّٰهُ يُفْتِيْكُمْ فِي الْكَلٰلَةِ ) 4۔ النساء : 176) ہے