جس کی صرف بہنیں ہوں اور اولاد نہ ہو اس کا حکم
راوی: عثمان بن ابی شیبہ , کثیر بن ہشام , ابوزبیر , جابر
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا کَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ يَعْنِي الدَّسْتُوَائِيَّ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ اشْتَکَيْتُ وَعِنْدِي سَبْعُ أَخَوَاتٍ فَدَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَفَخَ فِي وَجْهِي فَأَفَقْتُ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَا أُوصِي لِأَخَوَاتِي بِالثُّلُثِ قَالَ أَحْسِنْ قُلْتُ الشَّطْرُ قَالَ أَحْسِنْ ثُمَّ خَرَجَ وَتَرَکَنِي فَقَالَ يَا جَابِرُ لَا أُرَاکَ مَيِّتًا مِنْ وَجَعِکَ هَذَا وَإِنَّ اللَّهَ قَدْ أَنْزَلَ فَبَيَّنَ الَّذِي لِأَخَوَاتِکَ فَجَعَلَ لَهُنَّ الثُّلُثَيْنِ قَالَ فَکَانَ جَابِرٌ يَقُولُ أُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِيَّ يَسْتَفْتُونَکَ قُلْ اللَّهُ يُفْتِيکُمْ فِي الْکَلَالَةِ
عثمان بن ابی شیبہ، کثیر بن ہشام، ابوزبیر، حضرت جابر سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ میں بیمار ہوا میری سات بہنیں تھیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس (عیادت کے لئے) تشریف لائے (میں بیہوش تھا) آپ نے میرے منہ پر دم کیا تو مجھ کو افاقہ ہو گیا۔ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! کیا میں اپنی بہنوں کے لئے دوتہائی کی وصیت کر دوں؟ آپ نے فرمایا نیکی کر۔ پھر میں نے پوچھا کیا آدھے مال کی وصیت کر دوں؟ آپ نے پھر فرمایا نیکی کر۔ پھر آپ تشریف لے گئے اور مجھ کو چھوڑ دیا اور جاتے وقت فرمایا اے جابر! میرا خیال ہے تم اس بیماری سے نہیں مرو گے اور اللہ تعالیٰ نے اپنا حکم نازل فرمایا اور تمہاری بہنوں کا حصہ بیان کیا تو ان کے لئے دوتہائی مقرر فرمایا۔ راوی کا بیان ہے کہ حضرت جابر کہتے ہیں کہ اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی تھی یعنی (يَسْتَفْتُوْنَكَ قُلِ اللّٰهُ يُفْتِيْكُمْ فِي الْكَلٰلَةِ ) 4۔ النساء : 176)۔
Narrated Jabir ibn Abdullah:
I fell ill, and I had seven sisters. The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) came to me and blew on my face. So I became conscious. I said: Apostle of Allah, may I not bequeath one-third of my property to my sisters? He replied: Do good. I asked: Half? He replied: Do good. He then went out and left me, and said: I do not think, Jabir, you will die of this disease. Allah has revealed (verses) and described the share of your sisters. He appointed two-thirds for them. Jabir used to say: This verse was revealed about me: "They ask thee for a legal decision. Say: Allah directs (thus) about those who leave no descendants or ascendants as heirs.