سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ مناسک حج کا بیان ۔ حدیث 112

ارکان کو مس کرنے کا بیان

راوی: مسدد , یحیی , عبدالعزیز بن ابی رواد , نافع , عبداللہ بن عمر

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَدَعُ أَنْ يَسْتَلِمَ الرُّکْنَ الْيَمَانِيَ وَالْحَجَرَ فِي کُلِّ طَوْفَةٍ قَالَ وَکَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ يَفْعَلُهُ

مسدد، یحیی، عبدالعزیز بن ابی رواد، نافع، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر چکر میں رکن یمانی اور حجر اسود کو ضرور چھوتے تھے راوی کا بیان ہے کہ عبداللہ بن عمر بھی ایسا ہی کرتے تھے۔

یہ حدیث شیئر کریں