جو شخص وصیت کیے بغیر مرجائے اس کی طرف سے صدقہ دینا
راوی: احمد بن منیع , روح بن عبادہ , زکریا بن اسحق , عمرو بن دینار , عکرمہ , ابن عباس
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا زَکَرِيَّا بْنُ إِسْحَقَ أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أُمِّي تُوُفِّيَتْ أَفَيَنْفَعُهَا إِنْ تَصَدَّقْتُ عَنْهَا فَقَالَ نَعَمْ قَالَ فَإِنَّ لِي مَخْرَفًا وَإِنِّي أُشْهِدُکَ أَنِّي قَدْ تَصَدَّقْتُ بِهِ عَنْهَا
احمد بن منیع، روح بن عبادہ، زکریا بن اسحاق ، عمرو بن دینار، عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ سے عرض کیا یا رسول اللہ! میری ماں مر گئی ہے اگر میں اس کی طرف سے صدقہ کر دوں تو کیا اس کو اس کا ثواب ملے گا؟ آپ نے فرمایا ہاں وہ شخص بولا میرا ایک باغ ہے میں آپ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ وہ باغ میں نے اپنی ماں کی طرف سے صدقہ کر دیا۔