کفن کا کپڑا بھی مردہ کے مال میں داخل ہے
راوی: محمد بن کثیر , سفیان , اعمش , ابووائل , خباب , مصعب بن عمیر , ابووائل
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ خَبَّابٍ قَالَ مُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرٍ قُتِلَ يَوْمَ أُحُدٍ وَلَمْ تَکُنْ لَهُ إِلَّا نَمِرَةٌ کُنَّا إِذَا غَطَّيْنَا بِهَا رَأْسَهُ خَرَجَتْ رِجْلَاهُ وَإِذَا غَطَّيْنَا رِجْلَيْهِ خَرَجَ رَأْسُهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَطُّوا بِهَا رَأْسَهُ وَاجْعَلُوا عَلَی رِجْلَيْهِ مِنْ الْإِذْخِرِ
محمد بن کثیر، سفیان، اعمش، ابووائل، خباب، مصعب بن عمیر، حضرت ابووائل سے روایت ہے کہ مصعب بن عمیر احد کے دن لڑائی میں مارے گئے اور ان کے تر کہ میں ایک کمبل کے سوا کچھ نہ تھا۔ جب ہم ان کے سر کو ڈھانپتے تو ان کے پاؤں کھل جاتے اور پاؤں ڈھکتے تو سر کھل جاتا یہ دیکھ کر آپ نے فرمایا کمبل سے ان کا سر ڈھانپ دو اور پاؤں پر اذخر (ایک گھاس) ڈال دو۔