سدھائے ہوئے کتے اور تیر سے شکار کرنے کا بیان
راوی: محمد بن عیسی , جریر , منصور , ابراہیم , ہمام , عدی بن حاتم
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ هَمَّامٍ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْتُ إِنِّي أُرْسِلُ الْکِلَابَ الْمُعَلَّمَةَ فَتُمْسِکُ عَلَيَّ أَفَآکُلُ قَالَ إِذَا أَرْسَلْتَ الْکِلَابَ الْمُعَلَّمَةَ وَذَکَرْتَ اسْمَ اللَّهِ فَکُلْ مِمَّا أَمْسَکْنَ عَلَيْکَ قُلْتُ وَإِنْ قَتَلْنَ قَالَ وَإِنْ قَتَلْنَ مَا لَمْ يَشْرَکْهَا کَلْبٌ لَيْسَ مِنْهَا قُلْتُ أَرْمِي بِالْمِعْرَاضِ فَأُصِيبُ أَفَآکُلُ قَالَ إِذَا رَمَيْتَ بِالْمِعْرَاضِ وَذَکَرْتَ اسْمَ اللَّهِ فَأَصَابَ فَخَرَقَ فَکُلْ وَإِنْ أَصَابَ بِعَرْضِهِ فَلَا تَأْکُلْ
محمد بن عیسی، جریر، منصور، ابراہیم، ہمام، حضرت عدی بن حاتم سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا کہ میں سدھائے ہوئے کتوں کو شکار کی غرض سے چھوڑتا ہوں تو وہ شکار کو میرے لئے پکڑ رکھتے ہیں (یعنی اس میں خود نہیں کھاتے) تو کیا میں ایسے شکار کو کھالوں؟ آپ نے فرمایا اگر تو نے شکار پر سدھائے ہوئے کتے کو اللہ کا نام لے کر چھوڑا ہے تو تُو اس شکار کو کھا لے جس کو وہ تیرے لئے پکڑ رکھیں۔ میں نے عرض کیا اگرچہ وہ شکار کو مار ڈالیں تب بھی؟ آپ نے فرمایا ہاں تب بھی بشرطیکہ اس کے شکار میں کوئی دوسرا کتا شریک نہ ہو (یعنی کوئی ایسا کتا شریک نہ ہو جو سدھایا ہوا نہ ہو یا اس کو چھوڑتے وقت بسم اللہ نہ پڑھی گئی ہو) عدی کہتے ہیں کہ پھر میں نے دریافت کیا کہ میں شکار پر معراض(ایک وزن دار چیز جس میں دھار نہیں ہوتی) پھینکتا ہوں جو اس کو جالگتی ہے تو کیا میں اس کو بھی کھا سکتا ہوں؟ آپ نے فرمایا اگر تو نے معراض کو اللہ کا نام لے کر پھینکا اور وہ شکار کو لگ کر اس کے جسم کو پھاڑ دے تو کھا لے اور وہ اس طرح لگا جس سے وہ پھٹا نہیں (بلکہ چوٹ سے مر گیا) تو مت کھا۔
Narrated Adi ibn Hatim:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: Eat what ever is caught for you by a dog or a hawk you have trained and set off when you have mentioned Allah's name. I said: (Does this apply) if it killed (the animal)? He said: When it kills it without eating any of it, for it caught it only for you.