وجانور کسی اونچی جگہ سے گر پڑے اس کے ذبح کر نیکا طریقہ
راوی: احمد بن یونس , حماد بن سلمہ , ابوالعشراء
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَبِي الْعُشَرَائِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَمَا تَکُونُ الذَّکَاةُ إِلَّا مِنْ اللَّبَّةِ أَوْ الْحَلْقِ قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ طَعَنْتَ فِي فَخِذِهَا لَأَجْزَأَ عَنْکَ قَالَ أَبُو دَاوُد وَهَذَا لَا يَصْلُحُ إِلَّا فِي الْمُتَرَدِّيَةِ وَالْمُتَوَحِّشِ
احمد بن یونس، حماد بن سلمہ، حضرت ابوالعشراء سے روایت ہے کہ ان کے والد نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا کہ یا رسول اللہ! کیا ذبح صرف سینہ اور حلق کے بیچ ہی میں سے ہو سکتا ہے؟ (کسی اور جگہ سے نہیں ہو سکتا؟) آپ نے فرمایا اگر تو اس کی ران میں نیزہ مارے تو وہ تیرے لئے کافی ہے۔ ابوداؤد فرماتے ہیں کہ یہ طریقہ جائز نہیں بجز اس جانور کے جو بلندی سے گرا ہو یا بھاگ نکلا ہو۔
Narrated AbulUshara' (Usamah ibn Malik?):
AbulUshara' reported on the authority of his father: He asked: Apostle of Allah, is the slaughtering to be done only in the upper part of the breast and the throat? The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) replied: If you pierced its thigh, it would serve you.