مروہ (سفید پتھر) سے ذبح کرنے کا بیان
راوی: قتیبہ بن سعید , یعقوب , زید بن اسلم , عطاء بن یسار بنی حارثہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي حَارِثَةَ أَنَّهُ کَانَ يَرْعَی لِقْحَةً بِشِعْبٍ مِنْ شِعَابِ أُحُدٍ فَأَخَذَهَا الْمَوْتُ فَلَمْ يَجِدْ شَيْئًا يَنْحَرُهَا بِهِ فَأَخَذَ وَتِدًا فَوَجَأَ بِهِ فِي لَبَّتِهَا حَتَّی أُهَرِيقَ دَمُهَا ثُمَّ جَائَ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ بِذَلِکَ فَأَمَرَهُ بِأَکْلِهَا
قتیبہ بن سعید، یعقوب، زید بن اسلم، حضرت عطاء بن یسار بنی حارثہ کے ایک شخص سے روایت کرتے ہیں کہ وہ احد پہاڑ کے درّوں میں سے ایک درّہ میں اونٹ چرایا کرتا تھا (پس ایک دن ایک اونٹنی) مرنے لگی اور اس کے پاس کوئی ایسی چیز نہ تھی جس سے وہ اونٹنی کو ذبح کر سکتا لہذا اس نے ایک کیل لے کر اونٹنی کے گلے میں چبھو دی یہاں تک کہ اس کا خون بہا دیا۔ پھر اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر واقعہ بیان کیا تو آپ نے اس کو اس (اونٹنی کے گوشت) کے کھانے کا حکم فرمایا
Narrated Ata' ibn Yasar:
A man of Banu Harith was pasturing a pregnant she-camel in one of the ravines of Uhud, (he saw that) it was about to die; he could find nothing to slaughter it; he took a stake and stabbed it in the upper part of its breast until he made its blood flow.
He then came to the Prophet (peace_be_upon_him) and informed him about that, and he ordered him to eat it.