جن جانوروں کو عرب اظہار تفاخر کے طور پر ذبح کریں ان کو کھانے کی ممانعت
راوی: ہارون بن عبداللہ , حماد بن مسعدہ , عوف , ابوریحانہ , ابن عباس
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ عَنْ عَوْفٍ عَنْ أَبِي رَيْحَانَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ مُعَاقَرَةِ الْأَعْرَابِ قَالَ أَبُو دَاوُد اسْمُ أَبِي رَيْحَانَةَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَطَرٍ وَغُنْدَرٌ أَوْقَفَهُ عَلَی ابْنِ عَبَّاسٍ
ہارون بن عبد اللہ، حماد بن مسعدہ، عوف، ابوریحانہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان جانوروں کا گوشت کھانے سے منع فرمایا جن کو اہل عرب اظہار تفاخر کے طور پر کاٹیں۔ ابوداؤد فرماتے ہیں کہ غندر نے اس روایت کو ابن عباس پر موقوف فرمایا ہے نیز ابوداؤد فرماتے ہیں کہ ابوریحان کا نام عبداللہ بن مطر تھا۔
Narrated Abdullah ibn Abbas:
The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) forbade to eat (the meat of animals) slaughtered by the bedouins for vainglory and pride.