مسافر بھی قربانی کرے
راوی: عبداللہ بن محمد , حماد بن خالد , معاویہ بن صالح , ابی زاہریہ , جبیر بن نفیر , ثوبان
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ الْخَيَّاطُ قَالَ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ أَبِي الزَّاهِرِيَّةِ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ عَنْ ثَوْبَانَ قَالَ ضَحَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ قَالَ يَا ثَوْبَانُ أَصْلِحْ لَنَا لَحْمَ هَذِهِ الشَّاةِ قَالَ فَمَا زِلْتُ أُطْعِمُهُ مِنْهَا حَتَّی قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ
عبداللہ بن محمد، حماد بن خالد، معاویہ بن صالح، ابی زاہریہ، جبیر بن نفیر، حضرت ثوبان سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (سفر میں) قربانی کی اور آپ نے فرمایا اے ثوبان اس بکری کے گوشت کو ہمارے لئے صاف کر۔ حضرت ثوبان کہتے ہیں کہ پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی قربانی کا گوشت کھلاتا رہا یہاں تک کہ ہم مدینہ آگئے (یعنی سفر ختم ہو ا)