قربانی کے گوشت کو رکھ چھوڑنا
راوی: مسدد , یزید بن زریع , خالد , ابوملیح , نبیشہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّائُ عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ عَنْ نُبَيْشَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّا کُنَّا نَهَيْنَاکُمْ عَنْ لُحُومِهَا أَنْ تَأْکُلُوهَا فَوْقَ ثَلَاثٍ لِکَيْ تَسَعَکُمْ فَقَدْ جَائَ اللَّهُ بِالسَّعَةِ فَکُلُوا وَادَّخِرُوا وَاتَّجِرُوا أَلَا وَإِنَّ هَذِهِ الْأَيَّامَ أَيَّامُ أَکْلٍ وَشُرْبٍ وَذِکْرِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ
مسدد، یزید بن زریع، خالد، ابوملیح، حضرت نبیشہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں نے تم کو تین دن سے زائد قربانی کا گوشت رکھنے سے منع فرمایا تھا تاکہ وہ گوشت سب تک پہنچ جائے۔ اب اللہ تعالیٰ نے گنجائش دی ہے تو کھاؤ اور اٹھا کر بھی رکھو اور صدقہ کر کے ثواب بھی کماؤ اور یاد رکھو کہ یہ دن کھانے پینے اور یاد الٰہی کے ہیں۔ (یعنی ان دنوں میں روزہ رکھنا درست نہیں)
Narrated Nubayshah:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: We forbade you to eat their meat for more than three days in order that you might have abundance; now Allah has produced abundance, so you may eat, store up and seek reward. Beware, these days are days of eating, drinking and remembrance of Allah, Most High.