امام اپنی قربانی عید گاہ میں ذبح کرے
راوی: عثمان بن ابی شیبہ , ابواسامہ , نافع , ابن عمر
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ أَنَّ أَبَا أُسَامَةَ حَدَّثَهُمْ عَنْ أُسَامَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَذْبَحُ أُضْحِيَّتَهُ بِالْمُصَلَّی وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ يَفْعَلُهُ
عثمان بن ابی شیبہ، ابواسامہ، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی قربانی عید گاہ ہی میں ذبح کرتے تھے راوی کا بیان ہے کہ حضرت عبداللہ ابن عمر بھی ایسا ہی کرتے تھے۔