قربانی کے لئے کس عمر کا جانور ہونا چاہئے
راوی: حسن بن علی , عبدالرزاق , ثور , عاصم بن کلیب
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا الثَّوْرِيُّ عَنْ عَاصِمِ بْنِ کُلَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ کُنَّا مَعَ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَالُ لَهُ مُجَاشِعٌ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ فَعَزَّتْ الْغَنَمُ فَأَمَرَ مُنَادِيًا فَنَادَی أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَقُولُ إِنَّ الْجَذَعَ يُوَفِّي مِمَّا يُوَفِّي مِنْهُ الثَّنِيُّ قَالَ أَبُو دَاوُد وَهُوَ مُجَاشِعُ بْنُ مَسْعُودٍ
حسن بن علی، عبدالرزاق، ثور، عاصم بن کلیب نے اپنے والد سے روایت کیا ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک صحابی کے ساتھ تھے۔ جن کا نام مجاشع تھا اور وہ قبیلہ بنی سلیم سے تعلق رکھتے تھے ایک مرتبہ بھیڑ بکریاں بہت مہنگی ہو گئیں۔ انہوں نے ایک شخص سے کہا کہ یہ اعلان کر دے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے جذعہ کافی ہے اس چیز سے جو ثنی سے کافی ہے۔