قربانی کا جانور کس قسم کا بہتر ہے؟
راوی: مسلم بن ابراہیم , ہشام , قتادہ , انس
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَحَّی بِکَبْشَيْنِ أَقْرَنَيْنِ أَمْلَحَيْنِ يَذْبَحُ وَيُکَبِّرُ وَيُسَمِّي وَيَضَعُ رِجْلَهُ عَلَی صَفْحَتِهِمَا
مسلم بن ابراہیم، ہشام، قتادہ، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو مینڈھوں کی قربانی کی جن کے دو سینگ تھے اور ان کا رنگ کالا اور سفید تھا ذبح کے وقت آپ تکبیر کہتے تھے۔ بسم اللہ پڑھتے تھے اور ان کی گردن پر اپنا پاؤں رکھتے تھے۔