قربانی کا جانور کس قسم کا بہتر ہے؟
راوی: موسی بن اسمعیل , وہیب , ایوب , ابوقلابہ , انس
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا وَهْبٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحَرَ سَبْعَ بَدَنَاتٍ بِيَدِهِ قِيَامًا وَضَحَّی بِالْمَدِينَةِ بِکَبْشَيْنِ أَقْرَنَيْنِ أَمْلَحَيْنِ
موسی بن اسماعیل، وہیب، ایوب، ابوقلابہ، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے دست مبارک سے سات اونٹوں کو نحر فرمایا کھڑا کر کے اور مدینہ میں دو مینڈھے قربان کئے جو سینگوں والے اور چتکبرے تھے۔