قربانی کا جانور کس قسم کا بہتر ہے؟
راوی: احمد بن صالح , عبداللہ بن وہب , حیوة , ابوصخر , ابن قسیط , عروہ بن زبیر , عائشہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي حَيْوَةُ حَدَّثَنِي أَبُو صَخْرٍ عَنْ ابْنِ قُسَيْطٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِکَبْشٍ أَقْرَنَ يَطَأُ فِي سَوَادٍ وَيَنْظُرُ فِي سَوَادٍ وَيَبْرُکُ فِي سَوَادٍ فَأُتِيَ بِهِ فَضَحَّی بِهِ فَقَالَ يَا عَائِشَةُ هَلُمِّي الْمُدْيَةَ ثُمَّ قَالَ اشْحَذِيهَا بِحَجَرٍ فَفَعَلَتْ فَأَخَذَهَا وَأَخَذَ الْکَبْشَ فَأَضْجَعَهُ وَذَبَحَهُ وَقَالَ بِسْمِ اللَّهِ اللَّهُمَّ تَقَبَّلْ مِنْ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَمِنْ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ ثُمَّ ضَحَّی بِهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
احمد بن صالح، عبداللہ بن وہب، حیوة، ابوصخر، ابن قسیط، عروہ بن زبیر، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قربانی کے لئے ایک دو سینگوں والا مینڈھا منگوایا جس کی آنکھیں پیٹ سینہ اور پاؤں سیاہ رنگ کے تھے آپ نے فرمایا اے عائشہ! چھری لا اور اس کو پتھر پر تیز کر۔ پس ایسا ہی کیا گیا۔ آپ نے چھری لی مینڈھے کو پکڑ کر لٹایا اور اس کو ذبح کیا اور قربانی سے قبل فرمایا اللہ کا نام لے کر ذبح کرتا ہوں۔ اے اللہ اس کو قبول فرما محمد کی طرف سے آل محمد کی طرف سے اور امت محمد کی طرف سے۔ یہ کہہ کر آپ نے قربانی فرمائی۔