نماز میں سلام پھیرنے کا بیان
راوی: عثمان بن ابی شیبہ , یحیی بن زکریا , وکیع , مسعر , عبیداللہ بن قبطہ , جابر بن سمرہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ زَکَرِيَّا وَوَکِيعٌ عَنْ مِسْعَرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ابْنِ الْقِبْطِيَّةِ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ کُنَّا إِذَا صَلَّيْنَا خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَلَّمَ أَحَدُنَا أَشَارَ بِيَدِهِ مِنْ عَنْ يَمِينِهِ وَمِنْ عَنْ يَسَارِهِ فَلَمَّا صَلَّی قَالَ مَا بَالُ أَحَدِکُمْ يُومِي بِيَدِهِ کَأَنَّهَا أَذْنَابُ خَيْلٍ شُمْسٍ إِنَّمَا يَکْفِي أَحَدَکُمْ أَوْ أَلَا يَکْفِي أَحَدَکُمْ أَنْ يَقُولَ هَکَذَا وَأَشَارَ بِأُصْبُعِهِ يُسَلِّمُ عَلَی أَخِيهِ مِنْ عَنْ يَمِينِهِ وَمِنْ عَنْ شِمَالِهِ
عثمان بن ابی شیبہ، یحیی بن زکریا، وکیع، مسعر، عبیداللہ بن قبطیہ، حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھتے تھے جب ہم میں سے کوئی سلام پھیرتا تو اپنے ہاتھ کے دائیں والے اور بائیں والے آدمی کی طرف اشارہ کرتا جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا کیا بات ہے تم نماز میں بھی ہاتھوں سے اشارہ کرتے ہو گویا وہ (ہاتھ) بپھرے ہوئے گھوڑوں کی دموں کی طرح ہیں تمہارے لئے بس اتنا کافی ہے (یہ کہہ کر) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انگلی سے اشارہ کیا (یعنی تشہد میں اس طرح انگلی اٹھائے) اور پھر اپنے دائیں اور بائیں والے بھائی کو سلام کرے