نماز میں ہاتھ ٹیکنے کی کراہت کا بیان
راوی: ہارون بن زید بن ابی زرقا , محمد بن سلمہ , ابن وہب , ہشام بن سعد , نافع , ابن عمر
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَبِي الزَّرْقَائِ حَدَّثَنَا أَبِي ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ وَهَذَا لَفْظُهُ جَمِيعًا عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ رَأَی رَجُلًا يَتَّکِئُ عَلَی يَدِهِ الْيُسْرَی وَهُوَ قَاعِدٌ فِي الصَّلَاةِ قَالَ هَارُونُ بْنُ زَيْدٍ سَاقِطًا عَلَی شِقِّهِ الْأَيْسَرِ ثُمَّ اتَّفَقَا فَقَالَ لَهُ لَا تَجْلِسْ هَکَذَا فَإِنَّ هَکَذَا يَجْلِسُ الَّذِينَ يُعَذَّبُونَ
ہارون بن زید بن ابی زرقا، محمد بن سلمہ، ابن وہب، ہشام بن سعد، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک شخص کو بائیں ہاتھ پر ٹیک لگا کر نماز میں بیٹھے ہوئے دیکھا (ہارون بن یزید کی روایت ہے کہ بائیں کروٹ پر پڑا ہوا دیکھا) تو اس سے کہا اس طرح مت بیٹھ اس لئے کہ یہ ان لوگوں کی نشست ہے جن کو عذاب دیا جائے گا