سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 990

نماز میں ہاتھ ٹیکنے کی کراہت کا بیان

راوی: بشر بن ہلال , عبدالوارث , اسماعیل بن امیہ

حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ هِلَالٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ سَأَلْتُ نَافِعًا عَنْ الرَّجُلِ يُصَلِّي وَهُوَ مُشَبِّکٌ يَدَيْهِ قَالَ قَالَ ابْنُ عُمَرَ تِلْکَ صَلَاةُ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ

بشر بن ہلال، عبدالوارث، حضرت اسماعیل بن امیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت نافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ایسے شخص کے متعلق دریافت کیا جو ہاتھوں کی انگلیوں کو ملا کر (یعنی ایک ہاتھ کی انگلیوں کو دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں داخل کر کے) نماز پڑھے تو حضرت نافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے تھے کہ یہ المغضوب علیھم (یہود) کی نماز ہے (لہذا اس سے اجتناب ضروری ہے)

یہ حدیث شیئر کریں