سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 970

تشہد کا بیان

راوی: عاصم بن نضر , معمتر , قتادہ , ابی غلاب , حطان بن عبداللہ رقاشی

حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ النَّضْرِ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَبِي غَلَّابٍ يُحَدِّثُهُ عَنْ حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيِّ بِهَذَا الْحَدِيثِ زَادَ فَإِذَا قَرَأَ فَأَنْصِتُوا وَقَالَ فِي التَّشَهُّدِ بَعْدَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ زَادَ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ قَالَ أَبُو دَاوُد وَقَوْلُهُ فَأَنْصِتُوا لَيْسَ بِمَحْفُوظٍ لَمْ يَجِئْ بِهِ إِلَّا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ فِي هَذَا الْحَدِيثِ

عاصم بن نضر، معمتر، قتادہ، ابی غلاب، حضرت حطان بن عبداللہ رقاشی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ (ایک دوسری سند سے) یہی حدیث مروی ہے اس میں یہ اضافہ ہے کہ جب (امام) قرأت کرے تو تم خاموش رہو اور تشہد میں أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ کے بعد وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ لہ کا اضافہ ہے ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ لفظ فَأَنْصِتُوا محفوظ نہیں ہے اور اس کو اس حدیث میں صرف تیمی نے ذکر کیا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں