چوتھی رکعت میں تورک کا بیان
راوی: احمد بن حنبل , ابوعاصم , ضحاک بن مخلد , عبدالحمید , ابن جعفر , مسدد , یحیی , عبدلحمید , ابن جعفر , محمد بن عمرو , ابوحمید ساعدی
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ سَمِعْتُهُ فِي عَشَرَةٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ أَحْمَدُ قَالَ أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا حُمَيْدٍ السَّاعِدِيَّ فِي عَشَرَةٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهُمْ أَبُو قَتَادَةَ قَالَ أَبُو حُمَيْدٍ أَنَا أَعْلَمُکُمْ بِصَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالُوا فَاعْرِضْ فَذَکَرَ الْحَدِيثَ قَالَ وَيَفْتَحُ أَصَابِعَ رِجْلَيْهِ إِذَا سَجَدَ ثُمَّ يَقُولُ اللَّهُ أَکْبَرُ وَيَرْفَعُ وَيَثْنِي رِجْلَهُ الْيُسْرَی فَيَقْعُدُ عَلَيْهَا ثُمَّ يَصْنَعُ فِي الْأُخْرَی مِثْلَ ذَلِکَ فَذَکَرَ الْحَدِيثَ قَالَ حَتَّی إِذَا کَانَتْ السَّجْدَةُ الَّتِي فِيهَا التَّسْلِيمُ أَخَّرَ رِجْلَهُ الْيُسْرَی وَقَعَدَ مُتَوَرِّکًا عَلَی شِقِّهِ الْأَيْسَرِ زَادَ أَحْمَدُ قَالُوا صَدَقْتَ هَکَذَا کَانَ يُصَلِّي وَلَمْ يَذْکُرَا فِي حَدِيثِهِمَا الْجُلُوسَ فِي الثِّنْتَيْنِ کَيْفَ جَلَسَ
احمد بن حنبل، ابوعاصم، ضحاک بن مخلد، عبدالحمید، ابن جعفر، مسدد، یحیی، عبدالحمید، ابن جعفر، محمد بن عمرو، حضرت ابوحمید ساعدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے (اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کے متعلق میں تم سب سے زیادہ واقف ہوں تو وہ سب بولے تو پھر بیان کرو اس پر ابوحمید نے یہ حدیث ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدہ کرتے تو پاؤں کی انگلیوں کو کھلا رکھتے پھر اللہ اکبر کہہ کر سر اٹھاتے اور بائیں پاؤں کو ٹیڑھا کر کے اس پر بیٹھتے پھر دوسری رکعت میں بھی ایسا ہی کرتے جیسا کہ پہلی رکعت میں کیا تھا، ابوحمید نے کہا جب اس سجدہ سے فارغ ہوتے جس کے بعد سلام ہوتا ہے تو بائیں پاؤں کو ایک طرف نکال دیتے اور بائیں سرین پر زور دے کر بیٹھتے امام احمد بن حنبل کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ پھر صحابہ نے کہا کہ تم نے صحیح بیان کیا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسی طرح نماز پڑھتے تھے لیکن ان دونوں (یعنی احمد و مسدد) نے یہ بیان نہیں کیا کہ دو رکعت کے بعد جو قعدہ ہوتا ہے اس میں کس طرح بیٹھتے تھے۔