سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 954

بیٹھ کر نماز پڑھنے کا بیان

راوی: مسدد , حماد بن زید , بدیل بن میسرہ , ایوب , عائشہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ قَالَ سَمِعْتُ بُدَيْلَ بْنَ مَيْسَرَةَ وَأَيُّوبَ يُحَدِّثَانِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي لَيْلًا طَوِيلًا قَائِمًا وَلَيْلًا طَوِيلًا قَاعِدًا فَإِذَا صَلَّی قَائِمًا رَکَعَ قَائِمًا وَإِذَا صَلَّی قَاعِدًا رَکَعَ قَاعِدًا

مسدد، حماد بن زید، بدیل بن میسرہ، ایوب، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات میں دیر تک کھڑے ہو کر نماز پڑھتے اور دیر تک بیٹھ کر نماز پڑھتے البتہ جب کھڑے ہو کر نماز پڑھتے تو رکوع بھی کھڑے ہو کر کرتے اور جب بیٹھ کر نماز پڑھتے تو رکوع بھی بیٹھ کر کرتے۔

یہ حدیث شیئر کریں