سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 952

بیٹھ کر نماز پڑھنے کا بیان

راوی: احمد بن عبداللہ بن یونس , زہیر , ہشام بن عروہ , عائشہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي شَيْئٍ مِنْ صَلَاةِ اللَّيْلِ جَالِسًا قَطُّ حَتَّی دَخَلَ فِي السِّنِّ فَکَانَ يَجْلِسُ فِيهَا فَيَقْرَأُ حَتَّی إِذَا بَقِيَ أَرْبَعُونَ أَوْ ثَلَاثُونَ آيَةً قَامَ فَقَرَأَهَا ثُمَّ سَجَدَ

احمد بن عبداللہ بن یونس، زہیر، ہشام بن عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رات کی نماز (تہجد) کبھی بیٹھ کر پڑھتے نہیں دیکھا یہاں تک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ضعیف ہو گئے پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز میں بیٹھ کر قرأت کرتے جب تیس یا چالیس آیتیں باقی رہ جاتیں تو ان باقی ماندہ آیات کو کھڑے ہو کر پڑھتے اس کے بعد رکوع سجدہ کرتے۔

یہ حدیث شیئر کریں