بیٹھ کر نماز پڑھنے کا بیان
راوی: محمد بن سلیمان , وکیع , ابراہیم بن طمہان , عمران بن حصین
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ کَانَ بِي النَّاصُورُ فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ صَلِّ قَائِمًا فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَقَاعِدًا فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَعَلَی جَنْبٍ
محمد بن سلیمان، وکیع، ابراہیم بن طمہان، حضرت عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ مجھے ناسور ہو گیا تھا میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے (ایسی حالت میں نماز پڑھنے کے متعلق) دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کھڑے ہو کر نماز پڑھ اگر کھڑا نہیں ہو سکتا تو بیٹھ کر نماز پڑھ اور اگر بیٹھ نہیں سکتا تو پھر کروٹ سے لیٹ کر نماز پڑھ۔