نماز میں کوئی کام کرنا
راوی: قعنبی , مالک , عامر , بن عبداللہ بن زبیر , ابوقتادہ
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يُصَلِّي وَهُوَ حَامِلٌ أُمَامَةَ بِنْتَ زَيْنَبَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِذَا سَجَدَ وَضَعَهَا وَإِذَا قَامَ حَمَلَهَا
قعنبی، مالک، عامر، بن عبداللہ بن زبیر، حضرت ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھتے تھے اور اپنی لختِ جگر زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی بیٹی امامہ کو اٹھائے ہوئے ہوتے تھے جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدہ کرتے تو اس کو بٹھا دیتے اور جب کھڑے ہوتے اس کو پھر اٹھا لیتے۔