سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 913

نماز میں کسی طرف دیکھنا

راوی: عثمان بن ابی شیبہ , سفیان بن عیینہ , زہری , عائشہ

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ صَلَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي خَمِيصَةٍ لَهَا أَعْلَامٌ فَقَالَ شَغَلَتْنِي أَعْلَامُ هَذِهِ اذْهَبُوا بِهَا إِلَی أَبِي جَهْمٍ وَأْتُونِي بِأَنْبِجَانِيَّتِهِ

عثمان بن ابی شیبہ، سفیان بن عیینہ، زہری، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ایسی چادر میں نماز پڑھی جس میں کچھ نقش و نگار بنے ہوئے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ان نقوش نے مجھے مشغول کرلیا۔ اس چادر کو ابوجہم کے پاس لے جاؤ اور اس سے اس کا کمبل لے آؤ (یہ چادر ابوجہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بطور تحفہ پیش کی تھی)

یہ حدیث شیئر کریں