سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 912

نماز میں کسی طرف دیکھنا

راوی: مسدد , یحیی , سعید , ابوعروبہ , قتادہ , انس بن مالک

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ حَدَّثَهُمْ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا بَالُ أَقْوَامٍ يَرْفَعُونَ أَبْصَارَهُمْ فِي صَلَاتِهِمْ فَاشْتَدَّ قَوْلُهُ فِي ذَلِکَ فَقَالَ لَيَنْتَهُنَّ عَنْ ذَلِکَ أَوْ لَتُخْطَفَنَّ أَبْصَارُهُمْ

مسدد، یحیی، سعید، ابوعروبہ، قتادہ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ وہ نماز میں نگاہیں آسمان کی طرف اٹھاتے ہیں پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سختی سے فرمایا اس سے باز آجائیں ورنہ ان کی نگاہیں اچک لی جائیں گی۔

یہ حدیث شیئر کریں