سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 909

نماز میں اِدھر اُدھر دیکھنا

راوی: مسدد , ابواحوص , اشعث , بن سلیم , عائشہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ الْأَشْعَثِ يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْتِفَاتِ الرَّجُلِ فِي الصَّلَاةِ فَقَالَ إِنَّمَا هُوَ اخْتِلَاسٌ يَخْتَلِسُهُ الشَّيْطَانُ مِنْ صَلَاةِ الْعَبْدِ

مسدد، ابواحوص، اشعث، بن سلیم، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حالت نماز میں اِدھر ادھر دیکھنے کے متعلق دریافت کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ بندہ کی نماز میں سے شیطان کا اچک لے جانا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں