سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 906

امام لقمہ دینے کا بیان

راوی: یزید بن محمد دمشقی , ہشام بن اسمعیل , محمد بن شعیب , عبداللہ بن عمر

حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْعَلَائِ بْنِ زَبْرٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی صَلَاةً فَقَرَأَ فِيهَا فَلُبِسَ عَلَيْهِ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ لِأُبَيٍّ أَصَلَّيْتَ مَعَنَا قَالَ نَعَمْ قَالَ فَمَا مَنَعَکَ

یزید بن محمد دمشقی، ہشام بن اسماعیل، محمد بن شعیب، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک نماز پڑھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں قرأت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھتے پڑھتے بھول گئے جب نماز سے فارغ ہوئے تو ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے دریافت فرمایا کیا تم نے ہمارے ساتھ نماز پڑھی تھی؟ انہوں نے کہا ہاں! اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تب پھر تم نے بتایا کیوں نہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں