سجدہ میں کہنیوں کو زمین پر لگانے کی اجازت
راوی: قتیبہ بن سعید , لیث , ابن عجلان , ابوصالح , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ سُمَيٍّ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ اشْتَکَی أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَشَقَّةَ السُّجُودِ عَلَيْهِمْ إِذَا انْفَرَجُوا فَقَالَ اسْتَعِينُوا بِالرُّکَبِ
قتیبہ بن سعید، لیث، ابن عجلان، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شکایت کی کہ جب ہم پھیل کر اور کھل کر سجدہ کرتے ہیں ہمیں تکلیف ہوتی ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہنیوں سے مدد حاصل کرو (یعنی اپنا وزن کہنیوں پر ڈال دو)
Narrated AbuHurayrah:
The Companions of the Prophet (peace_be_upon_him) complained to the Prophet (peace_be_upon_him) about the hardship when they kept their forearms far away from their sides while prostrating. He said: Take help with the elbows (by spreading them on the ground and sticking them to the sides).