سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 90

قضائے حاجت کا تقاضہ ہو تو نماز نہیں پڑھنی چاھیئے

راوی: محمود بن خالد , احمد بن علی , ثور , یزید بن شریح , ابوحی , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ السُّلَمِيُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا ثَوْرٌ عَنْ يَزِيدَ بْنِ شُرَيْحٍ الْحَضْرَمِيِّ عَنْ أَبِي حَيٍّ الْمُؤَذِّنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَحِلُّ لِرَجُلٍ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ أَنْ يُصَلِّيَ وَهُوَ حَقِنٌ حَتَّی يَتَخَفَّفَ ثُمَّ سَاقَ نَحْوَهُ عَلَی هَذَا اللَّفْظِ قَالَ وَلَا يَحِلُّ لِرَجُلٍ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ أَنْ يَؤُمَّ قَوْمًا إِلَّا بِإِذْنِهِمْ وَلَا يَخْتَصُّ نَفْسَهُ بِدَعْوَةٍ دُونَهُمْ فَإِنْ فَعَلَ فَقَدْ خَانَهُمْ قَالَ أَبُو دَاوُد هَذَا مِنْ سُنَنِ أَهْلِ الشَّامِ لَمْ يُشْرِکْهُمْ فِيهَا أَحَدٌ

محمود بن خالد، احمد بن علی، ثور، یزید بن شریح، ابوحی، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اس کے لئے جائز نہیں کہ وہ پیشاب پاخانہ روکے ہوئے نماز پڑھے یہاں تک کہ وہ ان سے فراغت حاصل کر لے پھر ثور نے حبیب ابن صالح کی حدیث کی مانند یہ الفاظ روایت کئے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اس کے لئے جائز نہیں کہ وہ لوگوں کی مرضی کے بغیر ان کی امامت کرے اور یہ کہ وہ دعا میں اپنی ذات کو خاص کرے پس جس نے ایسا کیا گویا اس نے ان کے ساتھ خیانت کی ابوداؤد کہتے کہ یہ حدیث شام والوں کی ہے اور اس میں انکا کوئی شریک نہیں۔

Narrated AbuHurayrah:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: It is not permissible for a man who believes in Allah and in the Last Day that he should say the prayer while he is feeling the call of nature until he becomes light (by relieving himself).

یہ حدیث شیئر کریں