قضائے حاجت کا تقاضہ ہو تو نماز نہیں پڑھنی چاھیئے
راوی: احمد بن محمد بن حنبل , مسدد , محمد بن عیسی , یحیی بن سعید , قاسم بن محمد کے بھائی عبداللہ بن محمد
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلٍ وَمُسَدَّدٌ وَمُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی الْمَعْنَی قَالُوا حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي حَزْرَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ ابْنُ عِيسَی فِي حَدِيثِهِ ابْنُ أَبِي بَکْرٍ ثُمَّ اتَّفَقُوا أَخُو الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَ کُنَّا عِنْدَ عَائِشَةَ فَجِيئَ بِطَعَامِهَا فَقَامَ الْقَاسِمُ يُصَلِّي فَقَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا يُصَلَّی بِحَضْرَةِ الطَّعَامِ وَلَا وَهُوَ يُدَافِعُهُ الْأَخْبَثَانِ
احمد بن محمد بن حنبل، مسدد، محمد بن عیسی، یحیی بن سعید، قاسم بن محمد کے بھائی عبداللہ بن محمد سے روایت ہے کہ ہم حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس تھے اتنے میں ان کے (حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ا) لئے کھانا آیا تو قاسم کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے (یہ دیکھ کر) حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے کہ جب کھانا حاضر ہو تو کھانا چھوڑ کر نماز نہ پڑھی جائے اور اسی طرح اس وقت بھی نماز نہ پڑھی جائے جب پیشاب یا پاخانہ کی ضرورت ہو۔