نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان کہ فرائض کا نقصان نوافل سے پورا کر لیا جائے گا
راوی: موسی بن اسمعیل , حماد , داؤد بن ابی ہند , تمیم داری
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَی عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا الْمَعْنَی قَالَ ثُمَّ الزَّکَاةُ مِثْلُ ذَلِکَ ثُمَّ تُؤْخَذُ الْأَعْمَالُ عَلَی حَسَبِ ذَلِکَ
موسی بن اسماعیل، حماد، داؤد بن ابی ہند، حضرت تمیم داری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی کے ہم معنی حدیث بیان کرتے ہیں۔ اس میں یوں ہے کہ پھر زکوة کا بھی اسی طرح حساب کیا جائے گا اور پھر تمام اعمال کا حساب بھی اسی طور پر ہوگا۔
Narrated Tamim ad-Dari:
Tamim reported this tradition from the Prophet (peace_be_upon_him) as (Hadith No 863). This version adds: Then zakat will be considered in a similar way. Then all the actions will be considered accordingly.