جو شخص اچھی طرح رکوع و سجود ادا نہ کرے اس کی نماز نہیں ہوتی
راوی: مومل بن ہشام , اسمعیل , محمد بن اسحق , علی بن یحیی بن خلاد بن رافع , رفاعہ بن رافع
حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ يَحْيَی بْنِ خَلَّادِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَمِّهِ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذِهِ الْقِصَّةِ قَالَ إِذَا أَنْتَ قُمْتَ فِي صَلَاتِکَ فَکَبِّرْ اللَّهَ تَعَالَی ثُمَّ اقْرَأْ مَا تَيَسَّرَ عَلَيْکَ مِنْ الْقُرْآنِ وَقَالَ فِيهِ فَإِذَا جَلَسْتَ فِي وَسَطِ الصَّلَاةِ فَاطْمَئِنَّ وَافْتَرِشْ فَخِذَکَ الْيُسْرَی ثُمَّ تَشَهَّدْ ثُمَّ إِذَا قُمْتَ فَمِثْلَ ذَلِکَ حَتَّی تَفْرُغَ مِنْ صَلَاتِکَ
مومل بن ہشام، اسماعیل، محمد بن اسحاق ، علی بن یحیی بن خلاد بن رافع، حضرت رفاعہ بن رافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہی قصہ ایک اور سند سے بھی مذکور ہے اس میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تو نماز کے لئے کھڑا ہو تو اللہ عزوجل کی تکبیر کہہ پھر جہاں سے تیرے لئے آسان ہو قرآن میں سے پڑھ۔ اور جب تو نماز کے بیچ میں یعنی پہلے قعدہ میں بیٹھے تو اطمینان سے بیٹھ اور بائیں ران کو بچھا پھر تشہد پڑھ۔ اور جب تو دوسری رکعت کے لئے کھڑا ہو تو پھر ایسا ہی کر یہاں تک کہ تو نماز سے فارغ ہو جائے۔