جو شخص اچھی طرح رکوع و سجود ادا نہ کرے اس کی نماز نہیں ہوتی
راوی: موسی بن اسمعیل , حماد , اسحق بن عبداللہ بن ابی طلحہ , علی بن یحیی
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ إِسْحَقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَحْيَی بْنِ خَلَّادٍ عَنْ عَمِّهِ أَنَّ رَجُلًا دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَذَکَرَ نَحْوَهُ قَالَ فِيهِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهُ لَا تَتِمُّ صَلَاةٌ لِأَحَدٍ مِنْ النَّاسِ حَتَّی يَتَوَضَّأَ فَيَضَعَ الْوُضُوئَ يَعْنِي مَوَاضِعَهُ ثُمَّ يُکَبِّرُ وَيَحْمَدُ اللَّهَ جَلَّ وَعَزَّ وَيُثْنِي عَلَيْهِ وَيَقْرَأُ بِمَا تَيَسَّرَ مِنْ الْقُرْآنِ ثُمَّ يَقُولُ اللَّهُ أَکْبَرُ ثُمَّ يَرْکَعُ حَتَّی تَطْمَئِنَّ مَفَاصِلُهُ ثُمَّ يَقُولُ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ حَتَّی يَسْتَوِيَ قَائِمًا ثُمَّ يَقُولُ اللَّهُ أَکْبَرُ ثُمَّ يَسْجُدُ حَتَّی تَطْمَئِنَّ مَفَاصِلُهُ ثُمَّ يَقُولُ اللَّهُ أَکْبَرُ وَيَرْفَعُ رَأْسَهُ حَتَّی يَسْتَوِيَ قَاعِدًا ثُمَّ يَقُولُ اللَّهُ أَکْبَرُ ثُمَّ يَسْجُدُ حَتَّی تَطْمَئِنَّ مَفَاصِلُهُ ثُمَّ يَرْفَعُ رَأْسَهُ فَيُکَبِّرُ فَإِذَا فَعَلَ ذَلِکَ فَقَدْ تَمَّتْ صَلَاتُهُ
موسی بن اسماعیل، حماد، اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ، علی بن یحیی بن خلاد کے چچا سے روایت ہے کہ ایک شخص مسجد میں آیا (اس کے بعد سابقہ حدیث کا مضمون ذکر کیا) اس میں یہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کسی کی نماز نہیں ہوتی جب تک کہ اچھی طرح وضو نہ کرے پھر تکبیر کہے اور اللہ تعالیٰ کی حمدو ثنا کرے اور قرآن مجید میں سے پڑھے جس قدر چاہے، پھر اللہ اکبر کہے، اور رکوع کرے اطمینان سے یہاں تک کہ سب جوڑ اپنی جگہ پر آجائیں پھر سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ کہے اور سیدھا کھڑا ہوجائے پھر اللہ اکبر کہہ کر سر اٹھائے یہاں تک کہ سیدھا ہو کر بیٹھ جائے پھر اللہ اکبر کہہ کر دوسرا سجدہ کرے اطمینان کے ساتھ اس طرح پر کہ سب جوڑا اپنی جگہ پر آجائیں پھر سر اٹھائے اور تکبیر کہے اور جب وہ ایسا کر چکے تو اس کی نماز ہوگئی۔