جو شخص اچھی طرح رکوع و سجود ادا نہ کرے اس کی نماز نہیں ہوتی
راوی: قعنبی , انس , ابن عیاض , ابن مثنی , یحیی بن سعید , عبیداللہ , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ حَدَّثَنَا أَنَسٌ يَعْنِي ابْنَ عَيَّاضٍ ح و حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ وَهَذَا لَفْظُ ابْنِ الْمُثَنَّی حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَدَخَلَ رَجُلٌ فَصَلَّی ثُمَّ جَائَ فَسَلَّمَ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَدَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهِ السَّلَامَ وَقَالَ ارْجِعْ فَصَلِّ فَإِنَّکَ لَمْ تُصَلِّ فَرَجَعَ الرَّجُلُ فَصَلَّی کَمَا کَانَ صَلَّی ثُمَّ جَائَ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْکَ السَّلَامُ ثُمَّ قَالَ ارْجِعْ فَصَلِّ فَإِنَّکَ لَمْ تُصَلِّ حَتَّی فَعَلَ ذَلِکَ ثَلَاثَ مِرَارٍ فَقَالَ الرَّجُلُ وَالَّذِي بَعَثَکَ بِالْحَقِّ مَا أُحْسِنُ غَيْرَ هَذَا فَعَلِّمْنِي قَالَ إِذَا قُمْتَ إِلَی الصَّلَاةِ فَکَبِّرْ ثُمَّ اقْرَأْ مَا تَيَسَّرَ مَعَکَ مِنْ الْقُرْآنِ ثُمَّ ارْکَعْ حَتَّی تَطْمَئِنَّ رَاکِعًا ثُمَّ ارْفَعْ حَتَّی تَعْتَدِلَ قَائِمًا ثُمَّ اسْجُدْ حَتَّی تَطْمَئِنَّ سَاجِدًا ثُمَّ اجْلِسْ حَتَّی تَطْمَئِنَّ جَالِسًا ثُمَّ افْعَلْ ذَلِکَ فِي صَلَاتِکَ کُلِّهَا قَالَ الْقَعْنَبِيُّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَقَالَ فِي آخِرِهِ فَإِذَا فَعَلْتَ هَذَا فَقَدْ تَمَّتْ صَلَاتُکَ وَمَا انْتَقَصْتَ مِنْ هَذَا شَيْئًا فَإِنَّمَا انْتَقَصْتَهُ مِنْ صَلَاتِکَ وَقَالَ فِيهِ إِذَا قُمْتَ إِلَی الصَّلَاةِ فَأَسْبِغْ الْوُضُوئَ
قعنبی، انس، ابن عیاض، ابن مثنی، یحیی بن سعید، عبیداللہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں تشریف فرما تھے اتنے میں ایک شخص مسجد میں آیا اور اس نے نماز پڑھی اور نماز کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور سلام کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سلام کا جواب دیا اور فرمایا جا اور دوبارہ نماز پڑھ کیونکہ تو نے نماز نہیں پڑھی وہ شخص واپس گیا اور دوبارہ نماز پڑھی جیسا کہ پہلے نماز پڑھی تھی پھر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور سلام کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے سلام کا جواب دیا اور دوبارہ جا اور پھر سے نماز پڑھ کیونکہ تو نے نماز نہیں پڑھی یہاں تک کہ تین مرتبہ ایسا ہی ہوا۔ تب وہ شخص بولا قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سچاّ نبی بنا کر بھیجا ہے مجھے نماز پڑھنا سکھا دیجئے کیونکہ میں اس سے بہتر نماز پڑھنا نہیں جانتاتب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تو نماز کے لئے اٹھے تو تکبیر کہہ، پھر جس قدر تجھ سے ہو سکے قرآن میں سے پڑھ، پھر اطمینان سے رکوع کر۔ پھر سیدھا کھڑا ہو جا، پھر اطمینان سے سجدہ کر، پھر اطمینان سے بیٹھ اور ساری نماز میں ایسا ہی کر۔۔۔ ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ قعنبی نے بسند سعید بن ابوسعید مقبری، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی ہے اس کے آخر میں یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تو ایسا کر چکا تو تیری نماز پوری ہوگئی اور تو نے جو کچھ اس میں سے کم کیا تو اپنی نماز میں سے کم کیا، نیز اس میں یہ بھی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تو نماز کے لئے کھڑا ہو تو وضو کو پورا کر۔