سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 853

جو شخص اچھی طرح رکوع و سجود ادا نہ کرے اس کی نماز نہیں ہوتی

راوی: حفص بن عمر , شعبہ , سلیمان , عمارہ بن عمیر , ابومسعود بدری

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ النَّمَرِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْبَدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تُجْزِئُ صَلَاةُ الرَّجُلِ حَتَّی يُقِيمَ ظَهْرَهُ فِي الرُّکُوعِ وَالسُّجُودِ

حفص بن عمر، شعبہ، سلیمان، عمارہ بن عمیر، حضرت ابومسعود بدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا آدمی کی نماز درست نہیں ہوتی جب تک کہ اپنی پیٹھ رکوع و سجود میں سیدھی نہ کرے۔

Narrated AbuMas'ud al-Badri:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: A man's prayer does not avail him unless he keeps his back steady when bowing and prostrating.

یہ حدیث شیئر کریں