سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 852

رکوع کے بعد اور سجدوں کے درمیان وقفہ کی مدت

راوی: مسدد , ابوکامل , ابوعوانہ , ہلال , بن ابی حمید , عبدالرحمن بن ابی لیلی , براء بن عازب

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَأَبُو کَامِلٍ دَخَلَ حَدِيثُ أَحَدِهِمَا فِي الْآخَرِ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ هِلَالِ بْنِ أَبِي حُمَيْدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ رَمَقْتُ مُحَمَّدًا صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ أَبُو کَامِلٍ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الصَّلَاةِ فَوَجَدْتُ قِيَامَهُ کَرَکْعَتِهِ وَسَجْدَتِهِ وَاعْتِدَالَهُ فِي الرَّکْعَةِ کَسَجْدَتِهِ وَجِلْسَتَهُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ وَسَجْدَتَهُ مَا بَيْنَ التَّسْلِيمِ وَالِانْصِرَافِ قَرِيبًا مِنْ السَّوَائِ قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ مُسَدَّدٌ فَرَکْعَتُهُ وَاعْتِدَالُهُ بَيْنَ الرَّکْعَتَيْنِ فَسَجْدَتُهُ فَجِلْسَتُهُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ فَسَجْدَتُهُ فَجِلْسَتَهُ بَيْنَ التَّسْلِيمِ وَالِانْصِرَافِ قَرِيبًا مِنْ السَّوَائِ

مسدد، ابوکامل، ابوعوانہ، ہلال، بن ابی حمید، عبدالرحمن بن ابی لیلی، حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز میں بطور خاص دیکھا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قیام کو رکوع و سجود کی طرح، اسی طرح قومہ کو سجدہ کی طرح اور دونوں سجدوں کے درمیان جلسہ اور رکوع سجدہ اور پھر سلام تک بیٹھنا سب کو قریب قریب برابر کے پایا۔ ابوداؤد نے کہا کہ مسدد کا بیان ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا رکوع اور دونوں رکعتوں کے درمیان آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اعتدال اور اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سجدہ اور دونوں سجدوں کے درمیان جلسہ اور پھر دوسرا سجدہ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جلسہ اور سلام کے بعد لوگوں کی طرف پھرنے تک، یہ سب تقریبا برابر ہوتے تھے۔ یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام ارکان کو اعتدال و اطمینان کے ساتھ ادا فرماتے تھے۔

یہ حدیث شیئر کریں