سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 851

رکوع کے بعد اور سجدوں کے درمیان وقفہ کی مدت

راوی: موسی بن اسمعیل , حماد , ثابت , حمید , انس بن مالک

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ وَحُمَيْدٌ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ مَا صَلَّيْتُ خَلْفَ رَجُلٍ أَوْجَزَ صَلَاةً مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي تَمَامٍ وَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ قَامَ حَتَّی نَقُولَ قَدْ أَوْهَمَ ثُمَّ يُکَبِّرُ وَيَسْجُدُ وَکَانَ يَقْعُدُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ حَتَّی نَقُولَ قَدْ أَوْهَمَ

موسی بن اسماعیل، حماد، ثابت، حمید، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے کسی کے پیچھے نماز نہیں پڑھی جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے زیادہ مختصر اور مکمل نماز پڑھتا ہو۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ۔ کہتے تو کھڑے رہتے یہاں تک کہ ہم خیال کرتے کہ شاید آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھول گئے ہیں۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تکبیر کہتے اور سجدہ کرتے اور دو سجدوں کے درمیان آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اتنی دیر تک بیٹھتے کہ ہمیں خیال ہوتا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھول گئے ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں