دو سجدوں کے بیچ میں اقعاء کرنے کا بیان
راوی: یحیی بن معین , حجاج , بن محمد , ابن جریج , ابوزبیر , طاؤس
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مَعِينٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ طَاوُسًا يَقُولُ قُلْنَا لِابْنِ عَبَّاسٍ فِي الْإِقْعَائِ عَلَی الْقَدَمَيْنِ فِي السُّجُودِ فَقَالَ هِيَ السُّنَّةُ قَالَ قُلْنَا إِنَّا لَنَرَاهُ جُفَائً بِالرَّجُلِ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ هِيَ سُنَّةُ نَبِيِّکَ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
یحیی بن معین، حجاج، بن محمد، ابن جریج، ابوزبیر، حضرت طاؤس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے سجدہ میں اقعاء کے متعلق دریافت کیا انہوں نے فرمایا یہ سنت ہے ہم نے کہا ہم تو اس کو پاؤں پر ظلم سمجھتے تھے۔ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا یہ تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت ہے۔