پہلی اور تیسری رکعت سے اٹھنے کی کیفیت کا بیان
راوی: زیاد بن ایوب , اسمعیل , ایوب , ابوقلابہ , ابوسلیمان مالک بن حویرث , ابوقلابہ
حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ قَالَ جَائَنَا أَبُو سُلَيْمَانَ مَالِکُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ إِلَی مَسْجِدِنَا فَقَالَ وَاللَّهِ إِنِّي لَأُصَلِّي وَمَا أُرِيدُ الصَّلَاةَ وَلَکِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُرِيَکُمْ کَيْفَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي قَالَ فَقَعَدَ فِي الرَّکْعَةِ الْأُولَی حِينَ رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ السَّجْدَةِ الْآخِرَةِ
زیاد بن ایوب، اسماعیل، ایوب، ابوقلابہ، ابوسلیمان مالک بن حویرث، حضرت ابوقلابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ مالک بن حویرث ہماری مسجد میں آئے اور فرمایا میں نماز پڑھوں گا لیکن میری نیت نماز کی نہیں ہوگی بلکہ یہ ہوگی کہ میں تم کو دکھلادوں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کس طرح نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے راوی کہتے ہیں کہ جب انہوں نے آخری سجدہ سے سر اٹھایا تو دوسری رکعت کے لئے کھڑے ہونے سے پہلے ذرا دیر کے لئے بیٹھ گئے۔