پہلی اور تیسری رکعت سے اٹھنے کی کیفیت کا بیان
راوی: مسدد , اسماعیل بن ابراہیم , ایوب , ابوقلابہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ يَعْنِي ابْنَ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ قَالَ جَائَنَا أَبُو سُلَيْمَانَ مَالِکُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ إِلَی مَسْجِدِنَا فَقَالَ وَاللَّهِ إِنِّي لَأُصَلِّي بِکُمْ وَمَا أُرِيدُ الصَّلَاةَ وَلَکِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُرِيَکُمْ کَيْفَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي قَالَ قُلْتُ لِأَبِي قِلَابَةَ کَيْفَ صَلَّی قَالَ مِثْلَ صَلَاةِ شَيْخِنَا هَذَا يَعْنِي عَمْرَو بْنَ سَلَمَةَ إِمَامَهُمْ وَذَکَرَ أَنَّهُ کَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ السَّجْدَةِ الْآخِرَةِ فِي الرَّکْعَةِ الْأُولَی قَعَدَ ثُمَّ قَامَ
مسدد، اسماعیل بن ابراہیم، ایوب، حضرت ابوقلابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ابوسلیمان مالک بن الحویرث ہماری مسجد میں آئے اور فرمایا واللہ میں نماز پڑھوں گا اور اس نماز کا مقصد بجز اس کے اور کچھ نہیں کہ تم کو دکھلاؤں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کس طرح نماز پڑھتے تھے۔ ایوب کہتے ہیں کہ میں نے ابوقلابہ سے پوچھا کہ مالک بن حویرث نے کس طرح نماز پڑھی؟ انہوں نے کہا جس طرح ہمارے یہ شیخ یعنی عمرو بن سلمہ پڑھتے ہیں انہوں نے بیان کیا۔ کہ جب وہ پہلی رکعت کے دوسرے سجدہ سے سر اٹھاتے تو ذرا بیٹھ جاتے پھر کھڑے ہوتے۔