سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 829

امی اور عجمی کے لئے کتنی قرأت کافی ہے

راوی: احمد بن صالح , عبداللہ بن وہب , عمرو ابن لہیعہ بکر بن سوادہ , وفاء بن شریح , سہل بن سعد ساعدی

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو وَابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ بَکْرِ بْنِ سَوَادَةَ عَنْ وَفَائِ بْنِ شُرَيْحٍ الصَّدَفِيِّ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا وَنَحْنُ نَقْتَرِئُ فَقَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ کِتَابُ اللَّهِ وَاحِدٌ وَفِيکُمْ الْأَحْمَرُ وَفِيکُمْ الْأَبْيَضُ وَفِيکُمْ الْأَسْوَدُ اقْرَئُوهُ قَبْلَ أَنْ يَقْرَأَهُ أَقْوَامٌ يُقِيمُونَهُ کَمَا يُقَوَّمُ السَّهْمُ يُتَعَجَّلُ أَجْرُهُ وَلَا يُتَأَجَّلُهُ

احمد بن صالح، عبداللہ بن وہب، عمرو ابن لہیعہ بکر بن سوادہ، وفاء بن شریح، حضرت سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اس حال میں کہ ہم قرآن کی تلاوت کر رہے تھے (یہ دیکھ کر) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اَلحَمدُ ِللہِ! اللہ کی کتاب ایک ہے اور تم پڑھنے والوں میں سرخ بھی ہیں، سفید بھی ہیں اور کالے بھی۔ قرآن پڑھو اس سے پہلے کہ وہ لوگ پیدا ہوں جو قرآن کو اس طرح درست کریں گے جس طرح تیر درست کیا جاتا ہے مگر اس سے ان کی غرض دنیا ہوگی آخرت نہ ہو گی۔

یہ حدیث شیئر کریں