سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 817

نماز میں قرأت فرض ہونے کا بیان

راوی: ابن بشار , یحیی , جعفر , ابوعثمان , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أُنَادِيَ أَنَّهُ لَا صَلَاةَ إِلَّا بِقِرَائَةِ فَاتِحَةِ الْکِتَابِ فَمَا زَادَ

ابن بشار، یحیی، جعفر، ابوعثمان، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ کو حکم دیا کہ میں یہ اعلان کر دوں کہ نماز درست نہیں بغیر سورت فاتحہ کے اور کچھ زیادہ۔

یہ حدیث شیئر کریں