نماز میں قرأت فرض ہونے کا بیان
راوی: ابراہیم بن موسی , عیسی , جعفر , بن میمون , ابوعثمان , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی الرَّازِيُّ أَخْبَرَنَا عِيسَی عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مَيْمُونٍ الْبَصْرِيِّ حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ النَّهْدِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اخْرُجْ فَنَادِ فِي الْمَدِينَةِ أَنَّهُ لَا صَلَاةَ إِلَّا بِقُرْآنٍ وَلَوْ بِفَاتِحَةِ الْکِتَابِ فَمَا زَادَ
ابراہیم بن موسی، عیسی، جعفر، بن میمون، ابوعثمان، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: جا اور مدینہ میں یہ اعلان کر دے کہ"قرآن" کے بغیر نماز درست نہیں اگرچہ سورت فاتحہ ہی ہو یا اس کے علاوہ کچھ اور۔