نماز مغرب میں قرأت کی مقدار
راوی: حسن بن علی , عبدالرزاق , ابن جریج , ابن ابی ملیکہ , عروہ بن زبیر , مروان بن حکم
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ مَرْوَانَ بْنِ الْحَکَمِ قَالَ قَالَ لِي زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ مَا لَکَ تَقْرَأُ فِي الْمَغْرِبِ بِقِصَارِ الْمُفَصَّلِ وَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الْمَغْرِبِ بِطُولَی الطُّولَيَيْنِ قَالَ قُلْتُ مَا طُولَی الطُّولَيَيْنِ قَالَ الْأَعْرَافُ وَالْأُخْرَی الْأَنْعَامُ قَالَ وَسَأَلْتُ أَنَا ابْنَ أَبِي مُلَيْکَةَ فَقَالَ لِي مِنْ قِبَلِ نَفْسِهِ الْمَائِدَةُ وَالْأَعْرَافُ
حسن بن علی، عبدالرزاق، ابن جریج، ابن ابی ملیکہ، عروہ بن زبیر، حضرت مروان بن حکم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مجھ سے کہا کہ کیا بات ہے تم مغرب کی نماز میں صرف چھوٹی سورتیں ہی پڑھتے ہو؟ حالانکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز مغرب میں لمبی لمبی سورتیں پڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔ (ابن ابی ملیکہ) کہتے ہیں کہ میں نے (حضرت عروہ) سے پوچھا لمبی سورتوں سے مراد کونسی سورتیں ہیں؟ انہوں نے کہا سورت اعراف اور سورت انعام۔ (ابن جریح) کہتے ہیں کہ میں نے (ابن ابی ملیکہ) سے یہی سوال کیا تو انہوں نے اپنے شیخ سے روایت کئے بغیر اپنے طور پر کہا کہ (لمبی سورتوں سے مراد) سورت مائدہ اور سورت اعراف ہے۔