سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 807

نماز مغرب میں قرأت کی مقدار

راوی: قعنبی , مالک , ابن شہاب , عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ , ابن عباس

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ أُمَّ الْفَضْلِ بِنْتَ الْحَارِثِ سَمِعَتْهُ وَهُوَ يَقْرَأُ وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا فَقَالَتْ يَا بُنَيَّ لَقَدْ ذَکَّرْتَنِي بِقِرَائَتِکَ هَذِهِ السُّورَةِ إِنَّهَا لَآخِرُ مَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ بِهَا فِي الْمَغْرِبِ

قعنبی، مالک، ابن شہاب، عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ حارث کی بیٹی ام ِفضل نے ان کو سورت والمرسلات عرفا پڑھتے سنا تو کہا اے بیٹے یہ سورت پڑھ کر تم نے مجھے یاددلادیا۔ یہ سورت میں نے سب سے آخر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنی تھی جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ سورت نماز مغرب میں پڑھی تھی۔

یہ حدیث شیئر کریں