ظہر و عصر کی نماز میں قرأت کی مقدار کا بیان
راوی: محمد بن عیسی , معتمر بن سلیمان , یزید بن ہارون , ہشیم , سلیمان , ابن عمر
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ وَيَزِيدُ بْنُ هَارُونَ وَهُشَيْمٌ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ عَنْ أُمَيَّةَ عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَجَدَ فِي صَلَاةِ الظُّهْرِ ثُمَّ قَامَ فَرَکَعَ فَرَأَيْنَا أَنَّهُ قَرَأَ تَنْزِيلَ السَّجْدَةِ قَالَ ابْنُ عِيسَی لَمْ يَذْکُرْ أُمَيَّةَ أَحَدٌ إِلَّا مُعْتَمِرٌ
محمد بن عیسی، معتمر بن سلیمان، یزید بن ہارون، ہشیم، سلیمان، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر کی نماز میں سجدہ کیا (یعنی سجدہ تلاوت) پھر کھڑے ہوئے اور رکوع کیا اس سے ہم سمجھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سورت الم تنزیل پڑھی ہے (امام ابوداؤد کے شیخ) ابن عیسیٰ کہتے ہیں کہ امیہ کا ذکر سوائے معتمر کے کسی نے نہیں کیا۔