سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 801

آخر کی دو رکعتوں میں مختصر قرأت کا بیان

راوی: عبداللہ بن محمد ہشیم , ابومنصور , ولید بن مسلم , ابوسعید خدری

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ يَعْنِي النُّفَيْلِيَّ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا مَنْصُورٌ عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ الْهُجَيْمِيِّ عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ النَّاجِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ حَزَرْنَا قِيَامَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ فَحَزَرْنَا قِيَامَهُ فِي الرَّکْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ مِنْ الظُّهْرِ قَدْرَ ثَلَاثِينَ آيَةً قَدْرَ الم تَنْزِيلُ السَّجْدَةِ وَحَزَرْنَا قِيَامَهُ فِي الْأُخْرَيَيْنِ عَلَی النِّصْفِ مِنْ ذَلِکَ وَحَزَرْنَا قِيَامَهُ فِي الْأُولَيَيْنِ مِنْ الْعَصْرِ عَلَی قَدْرِ الْأُخْرَيَيْنِ مِنْ الظُّهْرِ وَحَزَرْنَا قِيَامَهُ فِي الْأُخْرَيَيْنِ مِنْ الْعَصْرِ عَلَی النِّصْفِ مِنْ ذَلِکَ

عبداللہ بن محمد ہشیم، ابومنصور، ولید بن مسلم، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے اندازہ لگایا کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ظہر اور عصر کی نماز میں کتنی دیر کھڑے ہوتے تھے تو ہم نے اندازہ کیا کہ آپ ظہر کی پہلی دو رکعتوں میں اتنے دیر قیام فرماتے تھے جتنی دیر میں تیس آیتیں پڑھی جاسکتی ہیں جیسے سورت الم اور آخر کی دو رکعتوں میں اس کے نصف کے بقدر قیام فرماتے تھے اور عصر کی پہلی دو رکعتوں میں ظہر کی آخری دو رکعتوں کے بقدر، اور عصر کی آخری دو رکعتوں میں اس کا آدھا قیام فرماتے تھے۔

یہ حدیث شیئر کریں