سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 799

ظہر کی نماز میں قرأت کا بیان

راوی: عثمان بن ابی شیبہ , عفان , ہمام , محمد بن جحادہ , عبداللہ بن اوفی

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ عَنْ رَجُلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَی أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَقُومُ فِي الرَّکْعَةِ الْأُولَی مِنْ صَلَاةِ الظُّهْرِ حَتَّی لَا يُسْمَعَ وَقْعُ قَدَمٍ

عثمان بن ابی شیبہ، عفان، ہمام، محمد بن جحادہ، حضرت عبداللہ بن اوفی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز ظہر کی پہلی رکعت میں (اتنی دیر تک کھڑے رہتے کہ نماز میں آنے والوں کے) قدموں کی آواز آنا بند ہو جاتی۔

یہ حدیث شیئر کریں